02 March 2020 - 19:11
News ID: 442220
فونت
جماعت اسلامی سندھ پاکستان:
جماعت اسلامی سندھ پاکستان کے صدر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا اور برطانیہ مسلمانوں کے بھیانک قتل عام پر ٹس سے مس ہونے کیلئے تیار نہیں، دلی فسادات سے گجرات اور 1984ء کے فسادات کی یاد تازہ ہوگئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ کے زمیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ ھندوستان میں مسلمانوں پر ریاستی تشدد اور ظلم و بربریت نے مودی سرکار کے سیکولر چھرے کو بے نقاب کر دیا ہے،کیونکہ یہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل عام ہے، حقوق انسانی کے اداروں، او آئی سی سمیت پورے اقوام عالم کو اس کا نوٹس لیکر بھارت میں اقلیتوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے شہر مٹھی میں ھندوستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالباسط چارو و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ بھارتی جماعت کانگریس بھی ہندو ووٹ حاصل کرنے کیلئے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ بھارتی اعلیٰ عدالتیں بھی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے قتل عام پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کو لگام دینے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا اور برطانیہ مسلمانوں کے بھیانک قتل عام پر ٹس سے مس ہونے کیلئے تیار نہیں، دلی فسادات سے گجرات اور 1984ء کے فسادات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬