‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2020 - 15:07
News ID: 442251
فونت
علامہ ساجد نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ یا ملک ظلم و ستم کی حمایت نہیں کرتا، مغربی دنیا اور مسلمان ممالک کو نہتے ھندوستانی مسلمانوں کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اہل بیت ؑ ورلڈ اسمبلی کی جانب سے ہندوستان میں مسلمانوں پر کئے جانیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمتی بیان کی تائید اور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا موثر پیغام قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ یا ملک ایسے ظلم و ستم کی حمایت نہیں کرتا، مغربی دنیا اور مسلمان ممالک کو نہتے ھندوستانی مسلمانوں کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے دل ھندوستان میں مسلم کش اقدامات پر غمگین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ھندوستانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ انتہاء پسندوں اور ان کی جماعتوں کا محاسبہ کرے، مسلمانوں کے قتل عام کو نہ روکا گیا تو عالم اسلام میں ھندوستان تنہا رہ جائے گا ۔

دوسری جانب اہل بیت(ع) ورلڈ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کے دوران اور بعد میں امریکی صدر کے اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت پر مبنی بیان کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں انتہاء پسند ہندووں نے مسلمانوں کے گھروں اور مساجد کو آگ لگاتے ہوئے ایک خونی فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیا، جس کے نتیجہ میں بے گناہ و مظلوم افراد میں سے 53 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬