‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2020 - 17:49
News ID: 442254
فونت
ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران:
ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران نے اپنے بیانیہ میں دلی فساد میں ستم دیدہ مسلمان گھرانوں سے ھمدردی کرتے ہوئے تشدد پسند دنگائیوں سے دلی پولیس کی حمایت کی شدید مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں دہلی کے فرقہ وارانہ فساد اور مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا: ھندوستانی حکومت خود کو کروڑوں مسلمان اور دنیا کے آزادی طلب انسانوں کے اعتراضات سے روبرو کرے ۔

ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران کے بیانیہ کا مفصل متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

ھندوستان ان دنوں دردناک حوادث اور واقعات سے روبرو ہے کہ جس نے تمام انسانوں خصوصا مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ اور جریحہ دار کردیا ہے ۔

اس ملک کی تاریخ اور عوام قدیم زمانے سے انسان ساز اسلامی ثقافت سے جڑی ہے ، مہاتما گاندھی کی رھبریت میں سامراجیت اور ملک کے استقلال کے لئے لڑی جانے والی آزادی کی جنگ میں ھندوستان کے مسلمانوں کا اہم اور کلیدی کردار رہا ہے ۔

ھندوستان کی بزرگترین اقلیت کو تشکیل دینے والے مسلمان، ہمیشہ مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تقدیر بدلنے اور اس کی ترقی میں اہم کردار نبھاتے رہے ہیں ، مگر گاہے بگاہے انگریزوں کی خبیث میراث کہ جو انسانی روابط اور تعلقات کے لئے ضرر رساں رہا ہے متعصب، شدت پسند اور جاہل گروہوں کے ہاتھوں مسلمانوں گھر بار ویران ہونے اور انہیں سوگ نشین ہونے کا سبب بنتا ایا ہے  ۔

درحال حاضر ھندوستان کا ایک امتیازی اور تبعیض آمیز قانون اس بات کا سبب بنا کہ کرڑوں مسلمانوں ان کے حقیقی و اصلی حق سے محروم ہوجائیں اور انہیں وطن بدر کردیا جائے ۔

نہایت افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان جنایتوں کے پس پردہ امریکا اور غاصب صھیونیت کا ہاتھ ملموس ہے ، گویا امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ سفر ھندوستان اور غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات کے قیام نے اس مسلکی اور قومی تعصبات و اختلافات کو ہوا دی ہے نیز شدت پسند و متعصب ھندووں کے مسلمانوں پر حملات میں تیزی کا سبب بنی ہے ۔

اس مقام پر افسوس اور تعجب کی بات یہ ہے کہ ھندوستانی پولیس ان جنایتوں کے مقابل خاموش تماشائی رہی، تشدد پسند و تعصب انگیز ھندووں سے ان کی حمایت نے پوری دنیا خصوصا مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ کردیا ہے ۔

 

ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران ، عالم اسلام کی نمائندگی میں سوگوار ، ستم زدہ اور غم دیدہ مسلمانوں سے ھمدردی کا اظھار کرتے ہوئے اس متعصب اور شدت پسند ھندووں کےغیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرتی ہوئے حکومت ھندوستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ رھبر عظیم الشان مہاتما گاندھی کے اصولوں کا دفاع کرے اور جلد از جلد مسلمانوں کی حفاظت کے سامان فراہم کرے تاکہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں اور آزادی خواہوں کے غم و غصہ سے روبرو ہونے سے محفوظ رہ سکیں ۔

اس امید کے ساتھ کہ ایک روز دنیا سے ظلم و ستم کا سائبان زمین بوس ہوگا اور صلح و عدالت کی پوری دنیا پر حکمرانی ہوگی ۔

والسلام علی عبادالله الصالحین

ائمہ جمعہ پالیسی کونسل اسلامی جمھوریہ ایران

/

تشدد پسند دنگائیوں سے دلی پولیس کی حمایت عالمی نفرت کا سبب ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬