09 March 2020 - 16:28
News ID: 442269
فونت
زہرا نقوی پاکستان:
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اللہ نے عورت کو بے پناہ صلاحتیں دے کر کائنات میں خلق کیا، پروردگارعالم نے خاتون کو ایک مقام دے کر کائنات میں بھیجا اور پاکستان میں گزشتہ برس جو کیا گیا وہ تشویشناک تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ’’عالمی یوم خواتین‘‘ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وجود زن اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ نے عورت کو بے پناہ صلاحتیں دے کر کائنات میں خلق کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے، مگر پاکستان میں اس دن کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروردگارعالم نے خاتون کو ایک مقام دے کر کائنات میں بھیجا اور پاکستان میں گزشتہ برس جو کیا گیا وہ تشویشناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آئیڈل امہات المومنین ہیں، ہمارے لئے آئیڈل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہر میدان میں نمایاں ہیں، وہ بہترین بیٹی، عظیم بیوی، شاندار ماں کے رتبے پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر سڑکوں پر نکلنے والی عورتوں نے عجیب و غریب نعرے لگائے، مگر وہ یاد رکھیں اس سرزمین کو فاطمہ جناح نے آزاد کروایا، ہم کبھی بھی مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گی۔ ہم ہر میدان میں ہراول دستہ ہیں، سیاست ہو یا مذہب، تدریس ہو یا درس، پاک سرزمین کی مائیں، بیٹیاں سب سے آگے ہیں۔

سیدہ زہر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین اپنی عفت و حیا کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیں گے جس میں خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬