‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2020 - 17:53
News ID: 442281
فونت
علاءالدین بروجردی :
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن نے ھندوستانی مسلمانوں کے خلاف ھندوستانی حکومت کے بھیانک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ھندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ھندوستانی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاءالدین بروجردی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: ھندوستانی مسلمانوں کے خلاف ھندوستانی حکومت کے بھیانک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ھندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ھندوستانی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں صرف ھندوستانی سفیر کو طلب کرنے پر اکتفا نہ کریں گے بلکہ ھندوستانی حکومت کے ظالمانہ اور بہیمانہ اقدامات کے خلاف جامع اقدامات کی ضرورت ہے ھندوستان کی موجودہ حکومت ھندوستان میں امریکی اور اسرائیل ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور ہندو دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے وہ مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ھندوستان مختلف اقوام اور مذاہب کا گہوارہ ہے ھندوستان مدیریت کے لحاظ سے خاص حساسیت کا حامل ملک ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہ بھی ھندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران ھندوستانی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا ہمارے حکام نے کورونا کے دباؤ کے باوجود ھندوستانی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔

علاء الدین بروجردی نے کہا: ایرانی حکام اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے اور تہران میں ھندوستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ مزید اقدامات عمل میں لائیں گے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬