‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2020 - 15:52
News ID: 442292
فونت
امریکی صدر ٹرمپ نے میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر پورے ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل حکومت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے میں باضابطہ طور پر قومی ایمرجنسی نافذ کرتا ہوں ۔

انہوں نے کورونا وائرس پر کنٹرول پانے کے لئے پچاس ارب ڈالر کا بجٹ بھی مختص کیا ہے - ٹرمپ نے امریکی وزیر صحت کو وسیع اختیارات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بعض قوانین کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے اسپتالوں اور ڈاکٹروں کو کورونا سے نمٹنے کے لئے زیادہ اختیارات دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے لاکھوں امریکیوں کی اسکریننگ کے لئے گوگل کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے - اس موقع پر امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ امریکا کی پچاس میں سے چھیالیس ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں -انہوں نے کہا کہ سن رسیدہ شہریوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے -

امریکا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک چالیس سے زائد افراد کورونا بیماری میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دوہزار افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔

امریکا میں اسپتالوں کی یونین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پورے امریکا میں تقریبا چھیانوے ملین افراد کورونا میں مبتلا ہوں گے جن میں سے ساڑھے چار لاکھ افراد کو اپنی جان سے دھونا پڑ سکتا ہے ۔

امریکا میں اٹھائیس ملین افراد کے پاس میڈیکل انشورنس نہیں ہے اور کورونا کے پھیلنے سے امریکا میں ایک المیہ بپا ہوسکتا ہے ۔

کورونا کو سنجیدہ نہ لینے کے بارے میں ٹرمپ کے رویّے اور اقدامات پر امریکا میں تشویش بڑھتی جا رہی تھی اور مختلف ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا تھا۔

مختلف حلقوں کی جانب سے تنقیدوں کے بعد ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار یورپ کو قراردیتے ہوئے یورپی مسافروں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں یہ وبا شروع ہوئی تھی اور اب دنیا کے ایک سو چالیس سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

خلیج فارس کے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور اب تک اس ملک میں کئی اہم بین الاقوامی اجلاس ملتوی ہوچکے ہیں جبکہ عمرے کی ادائگی پر بھی سعودی حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬