19 March 2020 - 20:38
News ID: 442338
فونت
اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ کورونا وائرس سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔  

جبکہ امریکہ نے کینیڈا کے ساتھ سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کردی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬