‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2020 - 15:20
News ID: 442345
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی عوام کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی عوام کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں براہ راست سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی عوام کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی عوام کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں براہ راست سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

صدر روحانی نے کہا کہ میں ایران کے نئے سال کی مناسبت سے ایرانی عوام کی طرف سے امریکی عوام کے نام یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس سے کسی ایک قوم ، خطے یا نسل کو خطرہ نہیں بلکہ یہ مہلک وائرس پوری دنیا کے انسانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے اور اس سے ہر انسان کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت پر خوف و ہراس چھایا ہوا ہے ، انسان کا مستقبل تاریک ہے ہر انسان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

صدر روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس موذی اور مہلک بیماری کا بر وقت اور باہمی تعاون سے مقابلہ نہ کیا گیا توپوری دنیا پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی حکام کی رفتار عالمی سطح پر غیر منطقی اور منہ زوری پر مبنی ہے ۔ امریکی حکام کی ایرانی عوام کے خلاف دشمنی کا سلسلہ جاری ہے امریکہ نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں صدام جیسے ڈکٹیٹر حاکم کا ساتھ دیا اور اسے مہلک ہتھیار فراہم کئے ۔ امریکہ نے چند دیگر ڈکٹیٹر بادشاہوں کے ساتھ ملکر القاعدہ اور داعش جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا۔ امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اقتصادی دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکی حکام نے ایرانی عوام کے اثاثے منجمد کررکھے ہیں امریکہ دیگر ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔ امریکہ ایرانی عوام کا باہر سے پیسہ اور طبی اور غذائی اشیاء لانے میں خلل ایجاد کررہا ہے، امریکی حکام ایرانی عوام کی پیشرفت اور ترقی میں مسلسل رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ امریکی حکام مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس سے خارج ہوگئے امریکی حکام عالمی معاہدوں کی سراسر خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

میں عدالت، انصاف اور انسانیت کے نام پر امریکی عوام سے مخاطب ہوں کہ وہ اپنے حکام کو آگاہ کریں کہ دشمنی، عداوت اور دباؤ سے کامیابی نصیب نہیں ہوگی بلکہ کامیابی انسانی رفتار اور گفتار سے حاصل ہوتی ہے۔ ہم اہل مذاکرات اور گفتگو ہیں، ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ہم عالمی مسائل کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ، ہم نے گروپ 1+5 میں کامیاب مذاکرات کرکے ثابت کردیا کہ ایرانی قوم مذاکرات پر یقین رکھتی ہے ایرانی قوم کسی کے دباؤ ميں نہیں آئے۔ ایرانی عوام امریکی حکام کی دھمکیوں اور دباؤ کا مقابلہ کریں گے ، ہم امریکہ کی منہ زوری کا طاقت اور قدرت کے ساتھ جواب دیں گے اور احترام کا احترام سے جواب دیں گے۔ نیا سال سب کو مبارک ہو، خاص طور پر امریکہ میں رہنے والے ایرانیوں کو نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬