21 March 2020 - 15:36
News ID: 442348
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
پاکستانی رہنماوں نے کہا کہ اہل ایمان اللہ کی طرف لوٹ آئیں اور تمام انسانوں کے لیے خیر خواہی پیدا کریں۔ عوام خوف زدہ نہ ہوں ڈر اور حوصلہ چھوڑنا کورونا سے زیادہ مہلک ہے۔ اہل ایمان وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر مرکزی قائدین ثاقب اکبر، پیر ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدور اسداللہ بھٹو، عبدالحق ہاشمی، سینیٹر مشتاق احمد خان ،ڈاکٹر طارق سلیم، محمد جاوید قصوری، میاں آصف اخوانی کے علاوہ قاری یعقوب شیخ اور رضیت باللہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری قوم کے لیے صبر آزما مرحلہ ہے سب کو ملکر اس موذی وبا کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اللہ کی طرف رجوع، احتیاطی تدابیر اور منظم قوم کی حیثیت سے کورونا وائرس سے نجات پانی ہے۔ اللہ تعالی کی طاقت و قدرت کے سامنے دنیا کی بڑی طاقتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اہل ایمان اللہ کی طرف لوٹ آئیں اور تمام انسانوں کے لیے خیر خواہی پیدا کریں۔ عوام خوف زدہ نہ ہوں ڈر اور حوصلہ چھوڑنا کورونا سے زیادہ مہلک ہے۔ اہل ایمان وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

رہنماوں نے کہا کہ صبر، ذکر و اذکار، نماز کی پابندی سے حوصلے قائم رکھیں۔ کونسل کے رہنماؤں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کے دفاتر، مساجد، مدارس عوام کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ دینی اور سماجی کارکنان عوام کو کورونا وائرس سے ”بچواوربچاؤ“ کی آگاہی دیں۔ اسپتالوں اور طبی عملہ سے تعاون کریں۔ تاجر برادری، مصنوعات کے پیداواری مراکز آزمائش کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دیں۔ ذخیرہ اندوز اللہ کا خوف کریں اور عوام خود بھی ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔ حکومت عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح کے عملی اقدامات کرے۔/۹۸۸/ن

دینی اور سماجی کارکن عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی دیں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬