‫‫کیٹیگری‬ :
25 March 2020 - 00:50
News ID: 442373
فونت
آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے کورونا وائرس کے سبب مومنین کو درپیش مشکل صورتحال کے حوالے سے کچھ ہدایات اور نصیحتیں کی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے کورونا وائرس کے سبب مومنین کو درپیش مشکل صورتحال کے حوالے سے کچھ ہدایات اور نصیحتیں کی ہیں کہ جن کا ذکر انھوں نے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا ہے۔

ان سے کئے گئے سوال میں کہ آپ مومنین کو اس مشکل صورتحال میں کیا نصیحت کریں گے کہ جس میں انھیں اس خطرناک وباء کا سامنا ہے؟ جواب میں معزز مومنین کو نصیحت فرمائی جو مندجہ ذیل ہے :

انہوں نے خداوند کریم کی بارگاہ میں تمسک اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور گریہ و زاری کرتے ہوئے اس مصیبت و آزمائش کے ختم کرنے کی التجا کریں، زيادہ سے زیادہ نیک کام کریں جیسے زيادہ سے زیادہ غریبوں کو صدقہ دیں، کمزور لوگوں کی زيادہ سے زیادہ مدد کریں، زيادہ سے زیادہ قرآن مجید پڑھیں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) سے مروی دعاؤں کو ‎ زيادہ سے زیادہ پڑھیں۔

مرجع تقلید نے فرمایا کہ خوف و ہراس اور اضطراب کے بغیر اس وباء کے حجم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس کی روک تھام اور علاج کے لیے مکمل طور پر ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں اور غیر سائنسی طریقوں اور ٹوٹکوں سے دور رہیں۔

 آیت اللہ سیستانی نے تاکید کی کہ دوسروں کو اس وائرس کے خطرات سے آگاہ کریں، اور انھیں ماہرین کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تاکید کریں۔

انہوں نے بیان کیا کہ کاروباری سرگرمیاں بند ہونے اور نقل و حرکت پر پابندی کے سبب موجودہ صورتحال سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کریں۔

 آیت اللہ سیستانی نے نصیحت فرمائی کہ مذہبی اور فکری وابستگی سے قطع نظر اس بیماری میں مبتلا ہر شخص کی دیکھ بھال کریں، اس کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور جس بھی چیز کی اسے ضرورت ہے اس کے حصول میں اس کی مدد کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬