30 March 2020 - 17:40
News ID: 442409
فونت
مفتی منیب الرحمان:
سرزمین ایران کے اہل سنت عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے ؟

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ایران میں لوگ ایک طرف تو کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں، دوسری طرف امریکا کی طرف سے عائد پابندیوں اور معاشی محاصرے نے اس وباء کو دو آتشہ نہیں بلکہ سہ آتشہ کر دیا ہے، دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے ؟

انہوں نے کہا: ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں تاکہ وہ اپنے قومی وسائل سے اس وباء کا مقابلہ کرسکے۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید تاکید: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس حوالے سے آواز بلند کی ہے، ہم ان کی تحسین کرتے ہیں، لیکن اس پر اظہار افسوس کرتے ہیں کہ باقی مسلم حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہیں، ظلم ظلم ہے، خواہ کوئی بھی کرے اور کسی پر بھی کرے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬