31 March 2020 - 20:20
News ID: 442416
فونت
سنی اتحاد کونسل پاکستان :
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے موثر حکمت عملی اور لبیارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مسلسل خطابات سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، عمران خان ابھی تک غریبوں کو ریلیف پیکج دینے میں ناکام ہوئے ہیں، مشکل میں گرفتار قوم احتیاطی تدابیر سے نابلد ہے، کورونا وائرس کی وبا قوم کے چاہنے سے جلدی ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن جماعتیں سیاست کی بجائے غریبوں اور مسکینوں کی طرف دھیان دیں۔

انہوں نے کہا کہا کہ مخیر حضرات جتنی جلدی ہو سکے مستحقین کی امداد کریں، مشکل وقت میں اپوزیشن کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ منافع خوری ترک کرکے مخلوق خدا کی خدمت کی جائے، نمازوں کے ذریعے اللہ تعالی کو راضی کیا جائے، ڈاکٹر اسامہ جیسے نوجوان قوم کا فخر ہیں، کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے موثر حکمت عملی اور لبیارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالی پولیس، فوج اور ڈاکٹرز سمیت صحافیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو رعایات دیکر اس چیز کا پابند بنائے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں، پرائیویٹ اداروں میں نوکری کرنیوالوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونے چاہئیں، کورونا وائرس پر عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬