07 April 2020 - 18:14
News ID: 442463
فونت
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس علاقوں پر بمباری کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬