12 April 2020 - 22:12
News ID: 442497
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
ایرانی صدر جمہور نے کہا کہ ہم اس وقت دو وائرسوں سے دوچار ہیں ، کرونا وائرس اور ایک اور طویل مدتی پابندیاں، مگر آپ کے پاس صرف ایک ہی وائرس ہے۔

ایرانی صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے یورپ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت دو وائرسوں سے دوچار ہیں ، کرونا وائرس اور ایک اور طویل مدتی پابندیاں، مگر آپ کے پاس صرف ایک ہی وائرس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پابندیاں وائرس کا شکار تھے اور کرونا بھی اس میں اضافہ کیا گیا مگر ہمارے عوام کے دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ اس بیماری کے سامنے ہماری صورتحال کچھ ممالک کی نسبت سے بہتر ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض یورپی ممالک میں کرونا کی تقابلی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان رپورٹوں میں ایران اور یورپ کی صورتحال کے مابین بہت ہی طویل فاصلہ موجود ہے مثال کے طور پر ، ہمارے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 7 فیصد پر بہت کم تھی ، اور کچھ یورپی ممالک میں یہ 22 فیصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام، طبی عملے، ٹیلی ویژن، مسلح افواج، سائبرسپیس اور فنکاروں نے اس صورتحال کی بہتری کے لئے بہت ہی کوشش کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬