14 April 2020 - 22:28
News ID: 442510
فونت
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے مد نظر رمضان کے مبارک مہینہ میں روزہ رکھنے کے سلسلہ میں ایک استفتاء کا جواب دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے مد نظر رمضان المبارک کے روزہ کے سلسلہ میں کئے گئے استفاء کا جواب دیتے ہوئے بیان کیا کہ ایسے حالات میں مومنین کو روزہ رکھنے سے مریض ہونے یا نقصان کا خوف ہو ( وہ بھی معتبر و دیندار ڈاکٹر تصدیق کریں ) ایسے حالات میں وہ روزہ نہ رکھے ۔

باسمه تعالی

کرونا وائرس کے پھیلاو کے مد نظر رمضان المبارک کے روضہ کے سلسلہ میں متعدد سوالات کئے جانے پر مرجع تقلید کی طرف سے مندرجہ ذیل وضاحت بیان کی گئی ہے ۔

ایسے حالات میں مومنین کے روزہ رکھنے سے واقعا مریض ہونے یا نقصان کا خوف ہو ( وہ بھی معتبر و دیندار ڈاکٹر تصدیق کریں) ایسے حالات میں وہ روزہ نہ رکھے ۔ لیکن توجہ رہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس موضوع کو روزہ نہ رکھنے کا بہانہ بنایا جائے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬