16 April 2020 - 13:36
News ID: 442518
فونت
جرمنی نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ۵ داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ۵ داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ کو داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ۵ دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ان پر جرمنی میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ بندوقوں اور بارود سے مسلح تھا۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز ڈوائسز تیار کرنے کی نوعیت کا مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬