‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2020 - 15:33
News ID: 442532
فونت
پاکستان:
علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات میں اہم دینی امور پر گفتگو کی، خاص طور پر کورونا وائرس سے پیش آنیوالی صورتحال اور ماہ صیام میں عبادات سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعۃ الولایہ اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم دینی امور پر گفتگو ہوئی، خاص طور پر کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورت حال میں ماہ مبارک رمضان کی اجتماعی عبادات، ایام شہادت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں مجالس عزا، ماتمی جلوسوں، عزاداری کے پروگراموں اور دیگر اہم قومی امور کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر علامہ عارف واحدی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان اس اہم ملاقات میں ان تمام امور پر باہم مربوط رہنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬