‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2020 - 19:11
News ID: 442535
فونت
آیت الله یعقوبی:
سرزمین عراق کے مراجع تقلید میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے کرونا وائرس کے پیش نظر ، امام مهدی (عج) کی نیت سے غریب ناداروں ، محتاجوں اور مسافروں کی مدد کرنے کی خواہشش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے اپنے پیغام میں کہا: بہت سارے مومنین کرونا وائرس کی وجہ سے ضرورتمندوں اور محتاجوں کے درمیان مالی امداد اور خورد و نوش کی اشیاء تقسیم کرنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ عمل خیر ایک عظیم انسانی عمل ہے کہ انشاء اللہ خداوند متعال اسے قبول کرے گا جیسا کہ اس نے سوره کهف 30 ویں میں فرمایا ہے: «إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا ؛ میں احسان کرنے والوں کے اعمال کو ضایع نہیں کرتا» اور سوره بقره کی 195 ویں ایت میں ارشاد کیا ہے: «وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ؛ نیکی کرو کیوں خدا نیکی کرنے والے کو دوست رکھتا ہے » اور سوره اعراف کی 56 ویں ایت میں کہا ہے: «إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ؛ نیکی کرنے والے خدا کی رحمت بہت نزدیک ہے» ۔

آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے تاکید کی: اپنی اس مہربانی کی بنا پر جو ختم ہونے والی نہیں ہے اور اس فضل وکرم کی بنا پر جو کم ہونے والا نہیں ہے۔ خدایا ہمارے آباء کرام اورہماری ماؤں کو اور ہمارے تما م اہل مذہب کو بخش دے چاہے وہ گزر چکے ہو ں یا قیامت تک گزرنے والے ہوں خدایا ہمارے نبی حضرت محمد(ص) اور ان کی آل پر رحمت نا زل فرما جس طرح تونے اپنے ملائکہ پر نازل کی ہے، واقعا اگر ہم غور کریں تو ہمیں پتہ چلے گاکہ امام نے اپنی اس دعا میں کس طرح سے بیان کیا ہے ۔

اس عراقی عالم دین نے واضح طور سے کہا: خیرین ، نیکو کار اور خیراتی ادارے مرجعیت کی اواز پر لبیک کہتے ہوئے ضرورتمندوں کی امداد میں مصروف ہیں کہ اگر یہ عمل ، قرب الھی کی غرض سے اور امام زمانہ (عج الله تعالی فرجه الشریف) کے مبارک نام سے مزین ہوتو بیشتر اور بہتر ثواب کا حامل ہوگا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬