21 April 2020 - 23:44
News ID: 442553
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی نے کرونا وبا مرض کے پھیلاو کے پیش نظر رمضان المبارک مہینے میں روزہ رکھنے پر اپنا نظریہ پیش کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے موجودہ کرونا وبا مرض کے پھیلاو کے پیش نظر رمضان المبارک مہینے میں روزہ رکھنے کے لئے مومنین کی طرف سے کئے گئے استفتا کا جواب دیا ۔

بسم الله الرحمن الرحیم

سلام علیكم

حالیہ ایام میں مسلسل عرض کیا گیا ہے کہ روزہ ایک واجب عمل ہے کہ جن افراد کے پاس شرایط موجود ہیں ان پر روزہ رکھنا واجب ہے مگر یہ کہ سفر میں یا بیمار ہو اور ایسے حالات میں ہوں کہ اگر روزہ رکھے تو بیمار ہونے یا بیماری میں شدت کا خوف پایا جائے ۔

بندے کے نظر میں ملاک بیماری یا بیماری میں شدت کا خوف ہے اور یہ خوف عقلائی منشا رکھتا ہو یا ماہر و دیندار ڈاکٹر فیصلہ کرے اور ایسے حالات میں روزے کا وجوب ہٹایا جائے گا اور اگر پھر بھی روزہ رکھے تو حرام عمل انجام دیا ہے ۔

ویسا ہی کہ اگر سالم ہو اور نقصان و بیماری کا خوف نہ ہو اس پر روزہ رکھنا واجب ہے اور اس کا ترک کرنا کفارہ رکھتا ہے اگر کوئی بھی کسی بھی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا ہے تو اس کو معاشرے میں کھلے عام کھانے کا حق نہیں ہے رمضان مبارک کے مہینے کا احترام ضروری ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬