24 April 2020 - 13:54
News ID: 442569
فونت
حجت الاسلام میر اطہر علی:
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : خود کو اور عوام کو ادارے صحت کی طرف سے بیان کئے گئے طبی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کریں تا کہ اس وبا سے محفوظ رہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام سید میر اطہر علی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں دنیا کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت تمام ممالک کرونا جیسی مہلک وائرس سے پریشان ہے ایسے حالات میں سب لوگوں کی اپنی خاص ذمہ داری ہے اور اس وقت ہم طلاب علوم دینی کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ ہم عوام تک ایسے حالات میں اسلام کی طرف سے بیان کئے گئے احکامات و سفارشات کو بیان کریں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سب پہلے ہماری ذمہ داری ہے کہ خود کو اور عوام کو ادارے صحت کی طرف سے بیان کئے گئے طبی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کریں تا کہ اس وبا سے محفوظ رہیں ۔ قرآن کریم نے بھی ہلاکت میں ڈالنے کی ممانعت کی ہے سورہ مبارکہ بقرہ میں ارشاد ہوتا ہے وَلَا تُلْقُوا بِأَیْدِیکُمْ إِلَى التَّهْلُکَهِ ۔

حوزہ علمیہ قائم کے استاد نے بیان کیا : اسی طرح قرآن کریم نے خانوادے کو اس طرح کے مہلت خطرات سے حفاظت کرنے کی تاکید کی ہے سورہ مبارکہ تحریم میں ارشاد ہوتا ہے یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَکُمْ وَأَهْلِیکُمْ ۔

انہوں نے حضرت رسول اکرم (ص) کی طرف سے پاکیزگی و نظافت کی طرف کئی گئی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آنحضرت نے نظاف کو جز ایمان قرار دیا ہے اور اس وقت اطباء کی طرف سے تاکید کی جا رہی ہے کہ امور صحت کے اصول کی رعایت کی جائے جس کے ذریعہ اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

حجت الاسلام سید میر اطہر علی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی جانب سے دعا و توسل کی خاص فرمایش کی جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سیرت آئمہ میں ملتا ہے کہ دعا و توسل کا خاص اہتمام کرتے تھے اور یہ دعا و توسل ہے کہ انسان کو مشکلات سے نجات دلاتا ہے اور پریشانی دور ہوتی ہیں لہذا ہم لوگوں کو طبی اصول کے رعایت کے ساتھ توسل و دعا سے بھی منسلک ہونا پڑےگا تا کہ خداوند عالم کی رحمت خاص ہم لوگوں پر قائم رہے اور اس مصیبت سے نجات حاصل ہو ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬