‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2020 - 19:34
News ID: 442601
فونت
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ :
حضرت آیت الله مظاهری نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام چودہ معصومین علیہم السلام فرماتے ہیں مومن انسان دوسروں کے لئے وہ چیز نہیں چاہتے ہیں جو خود پسند نہ کرتے ہوں کہا : حسادت دوسروں کی بد خواہی کا سبب ہوتی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے انٹرنیٹ پر اپنے درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ حسادت ایک خطرناک رذیلہ صفت میں ہے کہ اگر انسان اس کے گرداب می گھر گیا تو خود کو بھی مار دیتا ہے اور دوسروں کو نقصان پہوچاتا ہے ، کہا : حسد کا معنی یہ ہے کہ انسان دوسروں کے لئے نیکی و اچھائی نہ چاہتا ہو اور کسی کو اس شخص سے فائدہ نہیں پہوچتا ہے اور اس کا دل چاہتا ہے کہ لوگ ہمیشہ مشکلات میں گرفتار رہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے نے حسادت کو عقل و ضمیر و اخلاق و انسان کے نفس لوامہ کے مخالف جانا ہے اور وضاحت کی : فطرت، عقل، نفس لوامہ انسان کے اندر یہ تین پیغمبر ہیں کہ جو کہتے ہیں کہ لوگوں کے لئے خوشی چاہو تا کہ خداوند عالم تمہارے لئے خوشی چاہے ، یہ تینوں انسان کو کہتے ہیں کہ ہوشیار رہو یہ کہ دوسروں کے لئے نیکی و اچھائی نہیں چاہوگے تو میری مخالفت ہے بلکہ انسان کے اندر کا شیطان ہے کہ جو ان صفات کو چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬