05 May 2020 - 19:18
News ID: 442650
فونت
ھندوستان کے مشہور محقق نے حوزات علمیہ قم کے سربراہ کی طرف سے ھندوستان کے مذہبی و دینی رہبران و علماء کے نام ارسال کئے گئے خط کو حکیمانہ قدم جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے مشہور محقق و مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام ڈاکٹر علی قمر نے آیت اللہ اعرافی کی طرف سے ھندوستان کے مذہبی و دینی رہبران و علماء کے نام ارسال کئے گئے خط کو حکیمانہ قدم جانا ہے ۔

حجت الاسلام ڈاکٹر علی قمر کی طرف سے ارسال کیا گیا بیانیہ مندرجہ ذیل ہے :

سلام علیکم ورحمہ اللہ

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم سب کے روحانی باپ حوزہ ہای علمیہ ایران کے سربراہ حضرت آیت اللہ اعرافی دام عزہ کا ہندوستانی دینی و مذہبی علماء و طلاب کرام کے نام خط نظروں سے گزرا۔

آپ نے اپنی علمی اور سیاسی بصیرت کے مطابق حالات کا جائزہ لیکر بہترین نکات اور نہایت مفید مشورے پیش کئے ہیں۔

موجودہ دور میں دینی و مذہبی علماء کی ذمہ داری یقینا دوچنداں ہو گئی ہے۔ ایسے موقع پر آیت اللہ اعرافی کا یہ خط ہم سب کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔

ہم اس سلسلہ میں انکے نہایت شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپکے مخلصانہ مشوروں سے تمام دینی و مذہنی علماء و رہبران مستفید ہوتے رہینگے۔

خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ انکو طول عمر و صحت و عافیت عطا فرمائے۔

والسلام

علی قمر

محقق تاریخ و ادیان و مبلغ اسلام

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬