‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2020 - 17:23
News ID: 442678
فونت
مرکز نور الولایہ پاکستان نے "تلاوت قران کریم اور اذان " کے مقابلہ کا اھتمام کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوورنا وائرس کی وجہ سے آن لاین مقابلہ تلاوت و اذان مرکز نور الولایہ کی جانب سے آن لاین منعقد کیا جارہا ہے۔

قرائت تقلیدی میں 13 سال سے کم عمر کے طلباء استاد منشاوی، مصطفی اسماعیل اور شحات انور سے تقلید کرسکتے ہیں۔

حسن قرائت 14 سال سے زاید عمر کے طلباء تجوید و اصول قرآت کے ساتھ آیات سورہ بنی اسرائیل 9 سے 12، سورہ کھف آیات 107 سے115 سورہ احزاب آیات 45 سے 47 تک تلاوت کرنی ہوگی اور اس کی ویڈیو فائل واٹس اپ نمبرز 0315767221 اور 03345549254 پر ارسال کرسکتے ہیں۔

اذان میں تمام عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں جسمیں استاد عبدالفتاح طاروطی، استاد راغب مصطفی غلوش اور استاد عبدالنعیم طوخی کی تقلید لازمی ہوگی۔

دیگر خواہشمند افراد حجت الاسلام دکتر موسی حسینی کے قرآنی درس جو مسجد خاتم الانبیاء میں آن لاین جاری ہے کے سوالوں کے روزانہ جواب دیکر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کے نتایج اور انعامات کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔/۹۸۸/ن

پاکستان میں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬