10 May 2020 - 14:21
News ID: 442686
فونت
حشد الشعبی نے کہا کہ داعش کے باقیماندہ دہشتگرد عراقی سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتے .

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی اور عراقی مسلح افواج نے گزشتہ ہفتے سے دیالہ سمیت عراق کے شمالی، مشرقی و مغربی صوبوں بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

حشد الشعبی کے ایک مرکزی کمانڈر صادق الحسینی نےکہا ہے کہ حشد الشعبی کی دیالہ بریگیڈ نے صوبے کے 4 اہم مقامات حمرین، الوقف، مقدادیہ اور خانقین سے داعش کو موصول ہونے والی اسلحے اور خوراک کی رسد کاٹ دی ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر صادق الحسینی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ داعش کے باقیماندہ دہشتگرد عراقی سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دور سے فائرنگ، سڑک کے کنارے آئی ڈیز نصب کرنے اور بمب دھماکوں میں مشغول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی طرف سے کئے گئے حالیہ حملے سکیورٹی فورسز کی رسد میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈال پائے جبکہ دہشتگردوں کی طرف سے شہری علاقوں میں نفوذ پیدا کرنے کی آخری کوشش گزشتہ روز حمرین جھیل کی جانب سے کی گئی تھی جس کو بر وقت اور ہوشیارانہ جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشتگرد حمرین نامی علاقے تک پہنچنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کیونکہ یہ علاقہ اصلی شاہراہ کے نزدیک واقع اور صوبہ دیالہ کی ایک اسٹریٹیجک جگہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬