‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2020 - 16:16
News ID: 442763
فونت
علامہ عارف واحدی:
پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز احتجاج بلند کرے ، فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور بیت المقدس کی یہودی تسلط سے آزادی کےلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں یوم القدس کا انعقادکورونا عالمی وبا کے پیش نظر طبّی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا جائے ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزیدکہنا تھا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے،انسانی حقوقکی تنظیموں اور عالمی ادارو ں کو کیوں اسرائیلی جارحیت نظر نہیں آتی اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں ،یوم القدس ہرسال کی طرح امسال بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور عالمی سطح پر دباﺅ بڑھایا جائےگا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کےلئے کیوں آواز بلند نہیں کی جاتی، کیوں انسانی حقوق کے اداروں کو بشری حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی؟ کیوں گلی ، کوچو ں میں معصوم بچوں کا بہتاہوا خون نظر نہیں آتا، کیا خون مسلم اتنا ارزاں ہوگیاہے کہ بین الاقوامی دنیا کی طرح اسلامی دنیا میں بھی شہر خموشاں جیسی بے حسی و خاموشی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرئیلی قبضہ اور یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ کے قیام کی مخالت میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ اسرئیل کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے اس لئے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو یہودیوں کے قبضے میں رہنا مسلمانوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔

سنچری ڈیل کی ناکامی کے بعد غزہ اورفلسطین پر اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم میں اضافہ ہو گیا ہے جسے روکنے کےلئے عالم اسلام سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی ظلم وستم کی روک تھا م کیلئے عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کےلئے مرکز سمیت صوبائی و ضلعی سطح پر القدس کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام تنظیمی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شعور بیدار کرنے کئے تشہیری مہم کو تیز کیا جائے اور پینا فیلکس، پوسٹرزکی تیاری سمیت پریس ریلیز جاری کی جائیں ۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز احتجاج بلند کرے ، فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔فلسطین اور کشمیر اور دیگر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو نا ہو گا تاکہ تمام مسئلہ کا حل ممکن ہو ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬