21 May 2020 - 17:05
News ID: 442787
فونت
ہندوستان کے مشہور عالم دین، استاد، مصنف و مولف اور صحافت کے دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والے مایہ ناز شخصیت اپنے معبود حقیقی کی طرف رحلت فرما گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مشہور عالم دین، استاد، مصنف و مولف اور صحافت کے دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والے مایہ ناز شخصیت حجت الاسلام سید حسن عباس فطرت اپنے معبود حقیقی کی طرف رحلت فرما گئے ۔

حسن عباس فطرت مرحوم نے کافی کتابیں بھی تالیف و تنصنیف کی ہے اور سماجی و ثقافتی میدان میں بھی سرگرم رہے ہیں اور صحافت کی دنیا میں بھی شہرت پائی ہے یہاں تک کہ مجلہ و ہفتہ نامہ کی بھی اشاعت میں مشغول رہے ہیں ۔

مرحوم ایک بلند پایہ مصنف، ادیب و نقاد، بے باک صحافی، متعدد سماجی و مذہبی اداروں کے روح رواں، حد درجہ بذلی سنج و نکتہ رس ، درجنوں کتابوں کے مصنف، ہمہ دم فعال، قوم و ملت کے ہمدرد تھے جن کا رحلت قوم کے لئے عظیم خسارہ ہے۔

مشہور صحافی کا آبائی وطن اترپریش کے ہلور ضلع میں تھا آپ نے ابتدائی تعلیمات اپنے گھر پر ہی حاصل کی اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے لکھنو کے مدرسہ ناظمیہ میں داخلہ لیا اور کچھ عرصہ تک ایران میں بھی اسلامی و انقلابی بصیرت حاصل کی اور کافی عرصہ تک ممبئی میں رہے اس کے بعد پونہ میں مستقل قیام اختیار کیا ۔

مولانا مرحوم هندوستان کے طراز اول کے عالم دین اور بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ہی لاجواب ادیب تھے ہندوستان میں آپ کی خدمات قابل قدر ہیں خصوصاً شہر پونے میں آپکی سکونت سے اس شہر کو علمی اور مذہبی تشخص حاصل ہوا۔ آپ نے پونہ میں ایک حوزہ علمیہ بھی قائم کیا ۔

رب کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬