‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2020 - 14:28
News ID: 442826
فونت
لبنان کے اہل سنت عالم دین:
شیخ احمد القطان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ حزب الله لبنان در حال حاضر غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں حراست کی پوزیشن میں ہے دفاع کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

مجمع قولنا و العمل کے سربراہ شیخ احمد القطان نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں جنوبی لبنان کی آزادی کی ۲۰ ویں سالگرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیروزی استقامت لبنان، لبنانی عوام اور ملک کی فوج کے مرھون منت ہے ، اور استقامت اج بھی غاصب صھیونیت کے مقابل کھڑی ہے۔

شیخ احمد القطان نے مزید کہا: مسلمان ملتیں ظالم اور سازش کرنے والے حکمراںوں کے مقابل اٹھ کھڑی ہوں اور ھرگز انہیں موقع نہ دیں کہ عالم اسلام کے اہم مسائل کہ فلسطین اور غاصب صھیونیت کہ جس نے مسلمانوں کے قبلہ اول کو غصب کر رکھا ہے، کے سلسلہ میں سازش کرسکیں ۔

مجمع قولنا و العمل کے سربراہ نے مزید کہا: ضروری ہے کہ عرب ملتیں ، غاصب صھیونیست سے جنوب لبنان کی ازادی کے تجربہ سے بخوبہ استفادہ کریں ، وہ فوج جس کے سلسلہ میں بہت سارے لوگ اس بات عقیدہ رکھتے تھے کہ ناقابل شکست ہے ۔

انہوں نے غاصب صھیونیت کی شکست میں استقامت کے کمانڈرس کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یقینا شھید قاسم سلیمانی اور شھید عماد مغنیہ کا اس کی پیروزی میں اہم کردار ہے ۔

شیخ احمد القطان نے مزید کہا: حزب الله لبنان در حال حاضر غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں حراست کی پوزیشن میں ہے دفاع کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬