28 May 2020 - 16:32
News ID: 442833
فونت
عمران خان :
پاکستان کے وزیراعظم نےکہا کہ شمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلہ دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬