02 June 2020 - 11:56
News ID: 442861
فونت
اقوام متحدہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے سلسلے میں صبر و تحمل سے کام لے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ سے کہا کہ وہ مظاہرین کے مقابلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے امریکہ کے پچاس سے زائد شہروں میں نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کا دائرہ اس وقت امریکہ سے باہر نکل کر برطانیہ، ڈنمارک اور کینیڈا سمیت مختلف یورپی اور مغربی ممالک تک جا پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر کے روز امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولس میں ایک سفید فام امریکی پولیس افسر نے ایک نہتے سیاہ فام امریکی شہری کو نہایت دلخراش انداز میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کی بربریت کے خلاف امریکی عوام میں غصہ پھوٹ پڑا اور رفتہ رفتہ ناراضگی کی آگ نے پورے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کے تشدد اور بربریت کے خلاف آواز اٹھانے والے مظاہرین کو کچلنے کے لئے بھی پولیس تشدد کا سہارا لے رہی ہے جس پر ایران اور روس سمیت مختلف ممالک اور عالمی اداروں نے تشویش ظاہر کی ہے۔اطلاعات ہیں کہ اب تک امریکہ میں ملک گیر مظاہروں کے دوران چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں بعض صحافی بھی شامل ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬