21 June 2020 - 16:51
News ID: 442983
فونت
شمالی عراق کے صوبے نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کی کئی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے سے رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایک کانوائے گزر رہا تھا جو بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا اور نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف الحشد الشعبی کی بیٹالین ترپن کے کمانڈرعلی محمد نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کی کئی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

عراق میں امریکی و تکفیری ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود اب بھی اس کے کچھ دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس وقت عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی دوہزار چودہ میں عراق کے عظیم مرجع آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فتوے کے بعد تشکیل پائی جس نے ملک میں دہشت گرد ٹولوں بالخصوص داعش کی ناکامی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬