20 October 2009 - 16:26
News ID: 443
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام والمسلمين سيد ساجد علي نقوي ، قائد ملت جعفريہ پاکستان نے صوبہ سيستان و بلوچيستان ايران ميں خود کش حملہ کي مذمت کرتے ہوئے کہا : واقعہ پاک و ايران کے تعلقات خراب کرنے کي سازش ہوسکتي ہے.
حجت الاسلام  سيد ساجد علي نقوي


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمين سيد ساجد علي نقوي ، قائد ملت جعفريہ پاکستان نےصوبہ سيستان و بلوچيستان ايران ميں خود کش حملہ ، جس کے نتيجہ ميں پاسداران انقلاب اسلامي سات سينئر کمانڈر سميت بے گناہ عوام ميں سے کچھ لوگوں کے جاں بحق اور زخمي ہونے پہ اظھار افسوس اوراس واقعہ کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان اورايران کے تعلقات صديوں پر محيط ہيں لھذا دونوں ممالک کو مل کر اس سانحہ کي مکمل تحقيقات کرکے انکي روشني ميں اسے ٹھوس اقدامات کرنا  چاھئے جن سے ايسے واقعات کي روک تھام ہوسکے.


قائد ملت جعفريہ پاکستان نے اندرون سندھ مختلف اضلاع کے دورہ جات کے دوران عوامي اجتماع سے خطاب اور صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : يہ افسوس ناک سانحہ اس طاقتوں کي کارستاني ہوسکتي ہے جو ايران اور پاکستان کے  تعلقات خراب کرنا چاھتے ہيں اور اس تاک ميں لگيں ہيں کہ کب انہيں موقع ملے تاکہ اپنے مذموم عزائم کي تکميل کرسکيں  لھذا اسلام اباد اور تھران کو چاھئے کہ ايسي طاقتوں کے ناپاک منصوبوں کو خاک ميں ملاديں اور ھمسايہ ممالک کے باھمي تعلقات ميں دراڑنہ انے پائے.

اپ نے اخر ميں اس دھماکہ ميں جاں بحق ہونے والوں اور ايراني عوام سے پاکستاني عوام کي جانب سے دلي دکھي پر مبني تعزيت جزبات واحساسات کا اظھار بھي کيا .
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬