23 June 2020 - 15:02
News ID: 443001
فونت
کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت ایران و پاکستان سمیت دنیا بھر میں پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یکم ذی القعدہ کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت ہے -

اس مناسبت سے پوری دنیا میں جشن کا سماں ہوتا ہے۔ یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت اورگیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پرمنایا جاتا ہے۔

اس مناسبت سے مشہد مقدس اور قم میں جہاں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں پوری دنیا میں محفلوں اور سیمیناروں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔ 23 جنوری بروز منگل، عشرہ کرامت کے پہلے دن مشہد مقدس میں اہل بیت اطہار کی شیدائی خواتین کی بہت بڑی تعداد ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لے کر امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضری دیتے ہیں اور انہیں ان کی ہمشیرہ گرامی کےیوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حضرت فاطمہ معصومہ (س) یکم ذیقعدہ ایک سو تہتّر ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظہر تھی۔ بی بی معصومہ سلام اللہ علیھا علم و فضل اور عبادت و اخلاقی کمالات میں اعلی ترین منزل پر فائز تھیں۔ آپ اپنے پدر بزرگوار امام موسی کاظم اور بھائی امام رضا علیہما السلام کے سایہ عاطفت میں پروان چڑھیں اور آئمہ اطہار کے الہی علوم سے سیراب ہوئیں۔

آپ کے علمی کمالات کو دیکھ کر خود آپ کے پدر بزرگوار امام موسی کاظم علیہ السلام نے اپنی بیٹی کے لئے عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ابوھا فداھا بیٹی کا باپ بیٹی پر فدا ہو۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬