25 June 2020 - 22:25
News ID: 443012
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ لوگ معاشی و اقتصادی اعتبار سے مشکلات میں گرفتار ہیں تاکید کی : حکام کو مہنگائی روکنے کے لئے سنگین نگرانی کرنی چاہیئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے پلیس کی طرف سے ملک میں سلامتی و امینیت قائم کرنے کی زحمات کی قدر دانی کی اور بیان کیا : اس وقت پلیس لوگوں کی حفاظت اور امنیت قائم کرنے میں کافی کوشش و محنت کر رہی ہے جو قابل قدر و لایق تمجید ہے ۔

مرجع تقلید نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین و اطرافیوں کی خدمت کو این عظیم توفیق جانا ہے اور وضاحت کی : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لوگوں کی خدمت اعلی ترین عبادت ہے ۔

 انہوں نے لوگوں کو راضی رکھنا حکام کی ذمہ داری جانا ہے اور بیان کیا : حکام کو چاہیئے تین چیز جو کہ ایک معاشرے کی ترقء کی بنیاد ہے لوگوں کے لئے فراہم کریں ۔ اول سلامتی و امنیت ہے تا کہ اس کے سایہ میں اہم کام انجام دیا جا سکتا ہے کہ الحمد للہ ملک ایران میں یہ پایا جاتا ہے ، دوم انصاف کہ جس کے قیام کے لئے تمام لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے تا کہ لوگ بے انصافی کی تکلیف برداشت نہ کریں اور تیسری چیز معاشرے میں نعمت و اشیاء کی فراوانی ہے تا کہ لوگ آسانی سے لوگ ان چیزوں کو حاصل کر سکیں ۔

 حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ لوگ معاشی و اقتصادی اعتبار سے مشکلات میں گرفتار ہیں تاکید کی : حکام کو مہنگائی روکنے کے لئے سنگین نگرانی کرنی چاہیئے آج نگراںی کی کمی کی وجہ سے مہنگائی اوج پر ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬