30 June 2020 - 13:51
News ID: 443043
فونت
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیانیہ میں حشد الشعبی عراق کے آفس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیانیہ میں حشد الشعبی عراق کے آفس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں رونما ہوا حالیہ حادثہ امریکا کی سازش و فتنہ گری ہے کہ اس نے حشد الشعبی کے محاہدین و حزب اللہ عراق کتائب کے افراد کو گرفتار کرنا ایک عراقی مخالف و سامراجی اقدام تھا جو حشد الشعبی مجاہدین کے فوری اقدام کے ذریعہ ختم ہوا اور امریکا کو عراقی عوام کے قدرت

اس میں بیان ہوا ہے کہ اگر چہ یہ حادثہ عراق میں رونما ہوا ہے اور عراق کا اندرونی معاملہ ہے لیکن عوامی رضاکار مجاہدین اور عراق کے استقامتی محاذ کے خلاف کسی بھی طرح کا دباو و فتنہ کا اثر عالمی سطح پر سنگین نتائج پیش آئیں گے ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم عراق کے سیاسی پارٹی اور عوام کو فتنہ کے مقابلہ میں ہوشیار و بیدار رہنے کی دعوت کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ جو قدم بھی عراق کی آزادی و مفاد کے لئے خطرہ ہے اورامریکا کے قدم کو علاقے اور عراق میں مضبوط کر رہا ہے وہ سامراجی و فتنہ گرانہ اقدام ہے ۔ اگر عراق کے پارلیمینٹ کی طرف سے غیر ملکی و مخصوص امریکی فوج کے خروج کے قانون پر عمل نہیں ہوتا ہے تو اسی طرح عراق میں فساد و فتنہ گری دیکھنے کو ملے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬