01 July 2020 - 14:43
News ID: 443053
فونت
جے یو پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کاش مسلمان ممالک یک زبان ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے، تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، اور اگر ایسا نہ کیا تو کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ممالک نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی، کاش مسلمان ممالک یک زبان ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے، تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، اور اگر ایسا نہ کیا تو کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے تحفظ کیلئے اسرائیل کیخلاف عالمی جنگ کا اعلان کریں، اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر یہودی بستیاں بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ خاموش تماشائی بن کر یہودی ریاست کے مظالم دیکھ رہی ہیں، جبکہ او آئی سی بھی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔

پیر مشہدی نے کہا کہ اردن کے علاقے اسرائیل میں شامل کرنے کی سازش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی منصوبے کے تحت کی گئی ہے، جس کا مطلب مزید فلسطینیوں کو غلام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی لابی اسرائیل کو مضبوط اور فلسطینی ریاست کو ختم کرنا چاہتی ہے، مگر افسوس کسی مسلمان ملک کو فلسطینیوں کی کھل کر مدد کی توفیق نہیں ہوئی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی منتیں کرنے کی بجائے، یہودی ریاست کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

پیر مشہدی کا کہنا تھا کہا کہ ایک جارح ملک کسی ریاست کی آزادی اور خود مختاری کو نہیں روک سکتے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬