03 July 2020 - 16:40
News ID: 443070
فونت
آیت الله مدرسی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے واضح طور سے کہا: لوگوں کو کورونا وائرس سے روبرو ہونے کی عادت ڈال لینا چاہئے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے بیان میں کہا: لوگوں کو کورونا وائرس سے روبرو ہونے کی عادت ڈال لینا چاہئے۔ اس حوالے سے کہ یہ وائرس دن بہ دن پھیلتا جارہا ہے اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مرنے والوں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھی جارہی ہے ایک دوسرے کا پاس و لحاظ اور خیال نیز انسانی اقداروں کی مراعات ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اج انسان کو اپنے برتاو اور کردار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے کہا: عام بلاوں کی حکمت خداوند تبارک و تعالی کی بارگاہ میں بازگشت اور خشوع و خضوع، تضرع و گریہ و زاری ہے، ان حالات میں انسان اپنی کمی کی جانب دھیان دے نتیجہ میں اپنی اور انسانوں کی اصلاح خداوند متعال سے طلب کرے نیز اس پر توکل کرے۔

آیت الله مدرسی نے مزید کہا: اگر انسان اپنی خطاوں کی اصلاح اور توبہ نہ کریں گے تو ممکن ہے یہ بلا کچھ اور دنوں تک انسانوں کے ساتھ رہے، مگر ھرگز اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے دسیوں لوگوں کی موت کے شاھد رہیں، بلکہ اس کورونا کے سلسلہ میں مناسب فیصلے، سماجی فاصلہ کی مراعات اور صحت کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔

انہوں نے بیان کیا: کورونا کو لگام دینے کے لئے فقط لاک ڈاون کافی نہیں ہے اسی بنیاد پر دنیا کے ممالک نے اپنے فیصلے بدل لئے ہیں چوں کہ ناقابل تدارک اقتصادی نقصانات سے روبرو ہوئے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی: اس کا راہ حل یہ ہے کہ سبھی ماسک، گلوز، جراثیم کش اشیاء کا استعمال کریں نیز صحت کے اصولوں کی مراعات کریں۔/۹۸۸/ ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬