04 July 2020 - 14:42
News ID: 443075
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(3)؛
تحریک النُجَباء عراق نے «الشرق الاوسط» نیوز پیپر کے ذریعہ آیت ‌الله سیستانی کی شرم آور توھین کی شدید مذمت کی اور کہا: آل سعود نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔

رسا نیوزایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، تحریک النُجَباء عراق نے سعودی اخبار "الشرق الاوسط" کے ذریعہ آیت ‌الله سیستانی کی شرم آور توھین کی شدید مذمت کی اور کہا: آل سعود نے تمام تمام حدیں پار کردی ہیں۔

تحریک النُجَباء عراق کی پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین علی الاسدی نے اس توھین کی اصلی بنیاد، دھشت گروہ داعش کے خلاف آیت ‌الله سیستانی کا فتوائے جھاد شمار کیا ہے۔

انہوں نے واضح  طور سے کہا کہ اس فتوے نے تکفیری وھابیوں اور ان کے حامی، امریکن و غاصب صھیونیت کے خوابوں کو مٹی میں ملادیا ہے نیز عراق کی سرزمین و ناموس کی حفاظت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی نیوز پیپر«الشرق الاوسط» نے 3/7/ 2020 جمعہ کی شب نشر ہونے والے 15193 شمار کے 13 ویں صفحہ کے اوپری حصہ پر عظیم الشان مرجع تقلید آیت‌ الله العظمی سید علی سیستانی کا توھین آمیز کارٹون نشر کیا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬