05 July 2020 - 14:02
News ID: 443081
فونت
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی:
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام جعفر صادق (ع) مکتب کے طلاب کا رفتار و کردار الہی رضایت حاصل کرنے میں ہونا چاہیئے بیان کیا : طالب علموں کو اپنے عمر کے ہر لمحے کے لئے پروگرام رکھنا چاہیئے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : خداوند عالم کے مقدس مقام میں کسی بھی طرح کا شر نہیں پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ جو شخص اس دنیا میں خداوند عالم سے کسی چیز کی حاجت یا درخواست کی ہے لیکن اس کی حاجت قبول نہیں ہو سکی تو اخروی دنیا میں اس کو اس سے بہتر عطا کیا جائے گا ؛ پروردگار نے کہا ہے کہ مجھ سے طلب کرو تا کہ میں عطا کروں ۔

آیت‌الله صدیقی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ انسان اپنے دعا و حاجت کے ذریعہ خداوند عالم سے درخواست کرتا ہے بیان کیا : دعا کی حالت الہی عنایت ہے ، جو لوگ محبت و انسیت کے پیاسے ہیں اس حالت کی اہمیت کو جانیں ۔

آیت‌الله صدیقی با اشاره به اینکه انسان به‌واسطه دعا حاجات خود را از خداوند درخواست می‌کند، اظهار داشت: حال دعا عنایت الهی است، کسانی که عطش انس و تشرف دارند باید قدر این حالت را بداند.

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ کبھی کبھی انسان بلا و مشکلات میں گرفتار ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لئے خداوند عالم سے دعا کرتا ہے بیان کیا : انسان اگر غیبت امام زمان (عج) کو جیسے پانی کے پیاس کی طرح اپنے وجود میں احساس نہ کرتا ہے تو ظہور کے لئے اس کا دعا حقیقی نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر انسان کی طرف سے کی جا رہی دعا حقیقی و عینی ہو لیکن اس کا مقصد اس کو حاصل نہ ہو تو مشخص ہو جاتا ہے کہ خداوند عالم نے اس کی قبولیت کو محفوظ کر رکھا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬