07 July 2020 - 11:50
News ID: 443098
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(14)؛
بانی و مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کے ذریعہ ایت اللہ سید سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل پیش کیا اور کہا: مرجع وقت کی توہین ناقابل معافی جرم ہے ۔

رسا نیوز یجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بانی و مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور حجت الاسلام سید حمید الحسن زیدی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کے ذریعہ ایت اللہ سید سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل پیش کیا اور کہا: مرجع وقت کی توہین ناقابل معافی جرم ہے ۔

بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :

باسمہ سبحانہ

مرجع وقت کی توہین ناقابل معافی جرم ہے

أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ تَقْوَىٰ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَم مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ(التوبة109)

پاکیزہ ذوات مقدسہ کے انفاس قدسیہ ہمیشہ ان ذلیل اور ناہنجار افراد کےناپاک طنزوتشنیع کے نشانہ پر رہتےہیں جن کے اندر روشنی کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ایسے چمگادڑ صفت افراد ہمیشہ سیاہ اورتاریک راتوں کے تمنائی رہکر اجالوں کو کوسنا ہی اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں وہ اپنے زعم ناقص میں  اپنی حقیر پھونکوں سے ہدایت کے درخشاں آفتاب کو بجھانے کی سعی لاحاصل میں لگے رہتے ہیں جس کا ایک نمونہ ابھی چند دن پہلے عالمی استعمار کی غلام سعودی سلطنت میں ایک ذلیل اخبار کےذریعہ دنیا ئےاسلام کی عظیم شخصیت حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی کی اہانت کی صورت میں سامنے آیا یہ خبیث ذہنیت کے افراد شاید یہ نہیں جانتے کے سورج سے مقابلہ کرنے والی بے شعور آنکھیں سورج کا کچھ نہ بگاڑ کر اپنے اندھے پن کا سامان فراہم کرتی ہیں ۔

ہم عالم اسلام کے اس عظیم مرجع وقت کی قدر دانی کرتے ہیں جو ایک جنبش قلم یا لبوں کی حرکت سے تمام شیطانی حربے ناکام کرنے کی پاکیزہ صلاحیت کے حامل ہیں اور جن کے حسن تدبیر کےسامنے ظالم داعش اور اس کی پالن ہار استعماری طاقتیں ہمیشہ بونی ثابت ہوئی ہیں ۔

ہم امریکہ اور اسرئیل کےغلام سعودی عرب کے اخبار "الشرق الاوسط"کی اس توہین آمیز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کی صالح عدالتوں سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس مذموم حرکت کی پیگیری کرکے اس میں شامل تمام مجرمانہ ذہنیت رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہونچائیں گی ۔

       سید حمیدالحسن زیدی

           بانی ومدیر

   الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

     7جولائی 2020

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬