09 July 2020 - 01:51
News ID: 443117
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(17)؛
سفینۃ النجات ٹرسٹ دہلی کے صدر نے آیۃ اللہ سیستانی کی توہین پر سخت رد کا اظھار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیانیہ میں کہا: حجت خدا کے مُنکرین سے توہین مرجعیت کے سوا کچھ اور توقّع نہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سفینۃ النجات ٹرسٹ دہلی کے صدر حجت الاسلام سید محمد شبیب حسینی نے آیۃ اللہ سیستانی کی توہین پر سخت رد کا اظھار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیانیہ میں کہا: حجت خدا کے مُنکرین سے توہین مرجعیت کے سوا کچھ اور توقّع نہیں ۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

ناپاک بنیادوں پر قائم سعودی حکومت اور اسکے آلۂ کار ہر کچھ دنوں کے بعد مختلف ذرائع سے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار و ابراز کرتے رہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہاں کی مُلّائیت اور سیاست دونوں نے سالم روحانیت اور اسلامی اقدار کے ساتھ ہمیشہ کھلواڑ کرنے اور انکی اہانت کرنے کی کوشش کی ہے ، وہاں کے ذرائع ابلاغ اِن دونوں مفسد سعودی ستونوں کے استحکام کی سعیِ لاحاصل مسلسل کر رہے ہیں ۔

اسی زنجیر کی نئی کڑی میں الشرق الاوسط نامی سعودی اخبار کی وہ تازہ گھنونی حرکت ہے جس کے تحت اس اخبار نے عالم اسلام کے مایۂ ناز عالم دین اور مرجع عالی قدرِ جہان تشیع حضرت آیۃ للہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کا کارٹون بنا کر عالم اسلام کے دینی احساسات کو ٹھیس پہونچایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکمراں اور وہاں کے وہابی رہنماء آج تک زمین پر خدا کی حجت کے وجود کے قائل اور اسکی عظمتوں سے واقف نہیں ہو پائے ہیں اور اس سے قبل وہابی اور داعشی فکر کے مُلّاؤں نے بعض اوقات حجت خدا باعث بقاء ارض و سماء حضرت امام مہدی عج کے سلسلے میں اپنی بد عقیدتی کا اظہار کیا ہے ، پھر ایسے میں ان جیسے نادانوں اور مُبغِضوں سے اس کے علاوہ کوئی اور توقع بھی میں کی جا سکتی کہ وہ مرجعیت کی توہین کریں۔

لیکن سعودی حکومت اور وہاں کے پست ذررائع ابلاغ یہ نہ سمجھیں کہ اُنکی اس طرح کی نا زیبا حرکتوں پر عالم اسلام خاموش رہ جائے گا۔ دنیا بھر کے مسلمان ( اعم از شیعہ و سنی ) اس واقعہ پر ناراض اور برہم ہیں ، جو ہونا بھی چاہئے۔

ادارۂ سفینۃ النجات بھی الشرق الاوسط اخبار اور اسکی سرپرستی کرنے والی سعودی حکومت کی پر زور مذمت کرتا ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ کہ اخبار کے اراکین اور سعودی حکومت اس گستاخی پر عالم اسلام بالخصوص جہان تشیع سے معافی مانگے اور آئندہ ایسی حرکت کے پھر سے تکرار نہ کرنے کا وعدہ کرے۔
اَلا لعنة الله عليٰ القوم الظالمين

حامی نظام مرجعیت

سید محمد شبیب حسینی
صدر سفینۃ النجات کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬