10 July 2020 - 17:12
News ID: 443128
فونت
سوشل میڈیا پر آيۃ اللہ العظمی سیستانی اور آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے بارے میں ایک ایسا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے سامراجی افکار رکھنے والے لوگ بری طرح جل گئے ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر عربی میں "السیدان_العلیان_رمز_کرامتنا" یعنی دو سید ہماری عزت و شرف کا راز ہیں کے عنوان سے ایک ہیش ٹیگ کے تحت یوزرز نے لکھا ہے کہ دشمنی کے بیج بونے والے، تکفیری و وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کندھے سے کندھا مل کر لڑنے والے ایران اور عراق کے درمیان کبھی بھی تفرقہ نہیں ڈال سکتے۔

ایک یوزر محمد الحمد نے لکھا ہے کہ امریکا، عراق میں بدامنی پھیلا کر اس ملک کو خانہ جنگي میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

ایک دوسرے یوزر نے لکھا ہے کہ سید علی سیستانی نے داعش سے عراق کو بچانے کے لیے جہاد کا فتوی دیا اور سید علی خامنہ ای نے اس فتوے کی بھرپور حمایت کی اور اس طرح دہشت گردی پر فتح حاصل ہوئي اور عراق کی زمین کی عزت باقی رہی۔

الموسوی نامی ایک یوزر نے ٹویٹ کی ہے کہ سید علی سیستانی اور سید علی خامنہ ای پر اسرائيل اور امریکا کے حملوں کا مقصد، شیعہ مراجع کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ، دینی قیادت کو ہی ختم کرنا ہے کیونکہ ان کا مسلک تکفیری ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬