12 July 2020 - 19:13
News ID: 443155
فونت
حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ :
حزب اللہ لبنان تحریک کے شرعی بورڈ کے سربراہ نے خطے کے حالات فلسطین پر قبضہ سے لے کر ایران پر جنگ کی تحمیل اور اس وقت یمن کے خلاف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام امریکا کے زیر نظر انجام پا رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے شرعی پورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے لبنان میں امریکا کی سفیر دروٹی شیا کے حالیہ اقدام کے رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا : امریکا کا ارادہ ہے کہ جو چیز اس نے جنگ و اسلحہ کے ذریعہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اس کو ڈآلر اور معاشی پابندے سے حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔

العحد کی گزارش کے مطابق شیخ بزبک نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : خطے میں جنگ ہونے کی وجہ سے ہونے والی تمام مصیبت و ظلم و جنایت اور خونین حادثہ کا ذمہ دار امریکا جنایت کار ہے ، دشمن کے ذریعہ فلسطین پر غاصبانہ اقدام شروع ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران پر تحمیلی جنگ ، جنگ خلیج فارس ، لبنان پر جون ۲۰۰۶ کی جنگ ، امریکا کی سفارت خانہ کی طرف سے نئے مشرق وسطی بنانے کا اعلان ، افغانستان پر حملہ اور قبضہ ، عراق پر قبضہ ، امریکا کے زیر سرپرستی شام کے خلاف عالمی جنگ ، یمن کے خلاف جنگ اور اندرونی فتنہ کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے اس کے بعد کہا : محاصرہ سے مقابلہ ، بھوک کا خطرہ اور تباہی سے نجات صرف نفس پر اعتماد اور ذمہ دارانہ عمل اور دوسروں ہر امید نہ رکھنے سے ممکن ہے ۔

شیخ یزبک نے تاکید کی : ہم لوگوں کے اندر بھوک و فاقہ سے مقابلے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور اس سازش کو ناکام کر دی جائے گی جیسا کہ اس کے پہلے فوجی سازش کو ناکام کر دیا گیا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬