12 July 2020 - 22:58
News ID: 443156
فونت
آیت الله صدیقی :
تہران کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علموں کو آیات و روایات کا ظرف ہونا چاہیئے بیان کیا : عالم اور طالب علم کو چاہیئے کہ اپنے عمر کا خیال رکھیں تا کہ معاشرے کو فائدہ پہوچا سکیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس مدرسہ کے مسجد امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : اگر کوئی چاہتا ہے کہ امام صادق علیہ السلام کے مکتب کا شاگرد ہو تو اسے جان لینا چاہیئے کہ امام کا ذکر ہمیشہ اس کی زبان پر رہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حضرت اس میدان میں ذرہ برابر بھی خداوند عالم سے فارغ نہیں ہیں اسی وجہ سے فرماتے ہیں کہ ہم دن و رات ذکر میں مشغول رہتے ہیں ۔

آیت‌الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ سالم و نیک قلب حرم اللہ ہے بیان کیا : قیامت کے روز صرف قلب سلیم منفعت بخش ہے کیوں کہ اس قلب میں دوسرے کی کوئی جگہ نہیں ہے مکمل خداوند عالم کے اختیار میں ہے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے دائم الذکر نہ ہونے کو قلب کی بیماری کی علامت جانا ہے اور کہا : قلب سلیم کے لئے ذکر خوراک ہے اور ایسا قلب خداوند عالم کی یاد سے لذت و خوشی حاصل کرتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کی خواہشات ایسا ہونا چاہیئے کہ اس کو خداوند عالم کی اطاعت سے دور نہ کرے بیان کیا : قلبی ذکر انسان کو جسمی ذکر سے معاف نہیں کرتا ہے کیوں کہ آدمی کا پورا وجود خداوند عالم کی ملکیت ہے اور کوئی بھی وصل ہونے کے بعد عبادت سے خود کو دور نہیں کر سکتا ہے ۔

آیت‌الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علموں کو آیات و روایات کا ظرف ہونا چاہیئے بیان کیا : عالم اور طالب علم کو چاہیئے کہ اپنے عمر کا خیال رکھیں تا کہ معاشرے کو فائدہ پہوچا سکیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬