14 July 2020 - 20:27
News ID: 443182
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دیتے ہوئے انتہاپسندی کو ختم اور فسادیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز پر چلانے کیلئے قومی ادارے اور مذہبی و سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں، عدل و انصاف کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرتے، بلکہ انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں، ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہمیں ملک کی ترقی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور شام میں مسلمانوں کے ساتھ آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مسلم اُمہ اور مسلم حکمران متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو تحفظ امن دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دیتے ہوئے انتہاپسندی کو ختم اور فسادیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں فرقہ واریت اور لسانیت کو فروغ دے کر ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، ہمیں یکجہتی کے ساتھ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا کر انہیں شکست دینی ہے، پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے، اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬