16 July 2020 - 21:41
News ID: 443197
فونت
لسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن سے ملاقات میں فلسطین اور فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے احسان عطایا نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اللہ سے ملاقات میں فلسطین اور فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے سلسلے میں بعض عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کی اورفلسطین و مسجد الاقصی کی کی آزادی کے لئے استقامت اور جدوجہد کے آپشن پر زور دیا۔

دوسری جانب تحریک حماس کے نمائندے احمد عبد الہادی اور لبنان کی آٹھ مارچ تحریک کے ایک اتحادی المردہ گروہ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ نے بھی ملاقات کی ۔

تحریک حماس کے نمائندے اور المردہ گروہ کے سربراہ کے درمیان لبنان میں ہونے والی اس ملاقات میں غرب اردن کے خلاف غاصبانہ سازش اور سینچری ڈیل کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ ملت فلسطین و مسئلہ فلسطین کی حمایت کو لازمی قرار دیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬