17 July 2020 - 20:38
News ID: 443205
فونت
آیت الله اعرافی:
شھر قم کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پابندیوں اور کورونا کی وجہ سے اقتصادی اور معیشتی حالات ناگفتہ بہ ہیں، ملک کے حکمراں سے طبقہ سے مطالبہ کیا کہ مناسب اور دقیق پروگرام کے ذریعہ ملک کے موجودہ و نا قابل بیان حالات کا خاتمہ دیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ اور شھر قم کے امام جمعہ آیت الله علی رضا اعرافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو مصلائے قدس میں کثیر نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا، دنیا میں پھیلتے کورونا وائرس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کورونا نے دنیا کو انتباہ اور بیداری کا درس دیا ، اس وائرس سے مقابلہ کے لئے کہ کمر ہمت کسنے اور دقت کرنے کے علاوہ اخلاقی اور معنوی منشور کی مراعات اور انتباہوں پر توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے امام محمد تقی الجواد(ع) کی شھادت کی تعزیت اور دحوالارض کی مبارکباد پیش کی اور کہا: ہم ماہ ذی الحجه سے روبرو ہیں، ماہ ذی الحجه کا پہلا عشرہ خاص اہمیت کا حامل ہے، جوان اور بھائی و بہنیں خود کو اس ماہ کے لئے تیار کریں تاکہ مناسب طور سے اس ماہ میں داخل ہوں، موجودہ حالات میں اجتماعی پروگرام نہیں منعقد ہو رہے ہیں لہذا انفرادی اور تنہائی کی عبادت سے استفادہ کیا جائے ، مخفی و پوشیدہ اور تنہائی کی عبادتوں کے بے نظیر برکات و فوائد ہیں، ہمیں اس موقع سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے ۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے لوگوں کی معشیتی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: گذشتہ ھفتہ مراجع تقلید اور حوزات علمیہ کی ذمہ داری شخصیتوں نے ملک کے ذمہ دار طبقہ کو اس حوالے سے نصیحتیں کی ہے، کورونا اور پابندیوں سے ہم سبھی بخوبی اگاہ ہیں نیز عوام بھی اسے بات سے بخوبی اگاہ ہے کہ اسلامی نظام مختلف اقتصادی اور انڈیسٹریل میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے ۔

انہوں نے پابندیوں اور کورونا کی وجہ سے اقتصادی اور معیشتی حالات ناگفتہ بہ بتائے اور ملک کے حکمراں سے طبقہ سے مطالبہ کیا کہ مناسب اور دقیق پروگرام کے ذریعہ ملک کے موجودہ نا قابل بیان حالات کا خاتمہ دیں۔

آیت الله اعرافی نے ایران و چین معاہدہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر چہ یہ معاہدہ یوروپ اور بڑی طاقتوں کو پسند نہیں ہے ، لہذا پابندیوں میں کمی لانے کے لئے اس معاہدہ کو پارلیمنٹ میں تصویب کیا جائے تاکہ ملک سے اقتصادی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے ، ملت ایران مطمئن رہیں کہ ملک کا ذمہ دار طبقہ ، پارلیمںٹ اور گارڈین کونسل کی اس معاہدہ پر دقیق نگاہیں ہیں۔

انہوں نے آخر میں اضافہ کیا: عوام میڈیکل اور ادارہ صحت کے احکامات کی خود مراعات کریں تاکہ کورونا کو لگام دی جاسکے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬