19 July 2020 - 23:59
News ID: 443221
فونت
ہندوستان کی حکومت نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 30 ہزار انتہا پسند ہندووں کو بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا نے رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی کی حکومت نے تقریبا ایک سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس علاقے پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں اور اسی سلسلے میں اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 30 ہزار انتہا پسند ہندووں کو بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد انتہا پسند انہ سوچ رکھتے ہیں اور وہ کشمیری مسلمانوں پر دباو ڈالنے کے مقصد سے کشمیر جا رہے ہیں۔

حکومت نے انتہا پسند ہندووں کو بسانے کا فیصلہ ایسے میں کیا ہے کہ جب اس نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے بہانے کشمیری عوام کو ان کے گھروں تک محدود کر رکھا ہے اور انتہا پسند ہندووں کو کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری عوام کی سرکوبی کیلئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬