20 July 2020 - 10:53
News ID: 443224
فونت
سعودی عرب کی وزارت حج و عمره نے کورونا کی وجہ سے حج کے سخت شرائط کا اعلان کرتے ہوئے مناسک حج ادا کرنے کی تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت حج و عمره نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق جن افراد کو حج کی خواہش ہے اور انکو اجازت نامہ دے دیا گیا ہے ، انکو چاہیے کہ مکه مکرمه کی جانب چلنے سے پہلے ۷ دن تک قرنطینه میں رہنا ہوگا. قرنطینه ہفتے سے شروع ہوا ہے جو ماه ذیحجه کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔

سعودی وزارت صحت نے حج کرنے کے خواہشمند افراد سے رابطہ شروع کردیا ہے اور انکی طبی معائنہ ، ویکسینیشن اور دیگر ہدایات دی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مکه مکرمه پہنچنے کے بعد ۴ روز تک انہیں وہان قرنطینہ کردیا جائے گا. تمام حجاج کرام هشتم ذیحجه کومیقات «السیل الکبیر» طائف میں احرام باندھ لیں گے اور پھر مشعر اور منا کی سمت حرکت کریں گے۔

وزارت حج و عمره نے ہر ۲۰ حاجی کے لیے ایک گائیڈ یا ناظر اور ایک بس کا اہتمام کیا ہے جو آمد ورفت کے لیے استعمال ہوگا جبکہ زائرین کو واٹس اپ کے زریعے سے بھی مسلسل ہدایات دیے جائیں گے۔

سعودی میں ذی الحجه کا چاند

سعودی عدالت عالیہ نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ذیحجه کا چاند دیکھنے اور عید سعید قربان کے تعین کے لیے پیر یعنی آج کے دن چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

عدالت نے دیگر افراد جو ٹیلی اسکوپ سے چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں انکو ہدایت کی ہے کہ وہ ذیحجه کا چاند دیکھنے کی صورت میں قریبی ہلال کمیٹی کو اطلاع دیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬