20 July 2020 - 11:18
News ID: 443225
فونت
حوزه علمیہ اردبیل کے مدیر:
حجت الاسلام نوروزی نے میدان تبلیغ میں قوی مدیریت کے فقدان کو بنیادی مشکل بتاتے ہوئے کہا: : تبلیغ کے میدان میں بہت سارے ادارے فعال ہیں مگر تمام ادارے نہ آپس میں متحد و ھماھنگ ہیں اور نہ ہی ایک راستہ پر گامزن ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ اردبیل کے مدیر حجت الاسلام مہدی نوروزی نے رسا  نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں تبلیغ کے میدان میں قوی مدیریت کے فقدان کو بنیادی مشکل بتایا۔

انہوں نے کہا: تبلیغ کے میدان میں بہت سارے ادارے از جملہ سازمان تبلیغات اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، اداروں کے ثقافتی شعبہ جات اور ادارہ هنر فعال ہیں مگر تمام ادارے نہ آپس میں متحد و ھماھنگ ہیں اور نہ ہی ایک راستہ پر گامزن ہیں۔

حوزه علمیی اردبیل کے مدیر نے میدان تبلیغ میں قوی مدیریت کے فقدان کو بنیادی مشکل بتاتے ہوئے کہا: ہم بہت سارے ادارے اور مراکز سے روبرو ہیں جو ثقافتی سرگرمیوں کے مدعی تو ہیں مگر میدان عمل میں تبلیغ سے کوسوں دور ہیں دوسری جانب اپنے پر عمل کو تبلیغ دین کا نام دیتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: جوان ہرگز اس بات کے منتظر نہ رہیں کہ مراکز اور ادارے ان کے لئے تبلیغ کا میدان فراہم کریں گے یا راستہ صاف کریں گے بلکہ رهبر معظم انقلاب اسلامی کی تعبیر کے مطابق یہ میدان اختیاری ہے خود اتریں اور اپنے وظیفہ پر عمل کریں۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬