20 July 2020 - 12:00
News ID: 443228
فونت
علامہ محمد حسین اکبر:
لاہور میں "اتحاد امت کانفرنس" سے خطاب مین چیئرمین تحریک حسینیہ نے کہا: حضرت فاطمہ زہراء کی شان میں گستاخی کرنیوالے جلالی کو علماء و مشائخ و اہلسنت نے کل علی پور سیداں نارووال کانفرنس میں اہل سنت والجماعت سے خارج کردیا ہے اور اسے گرفتار تائید کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے ’’اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ سے خطاب میں مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا اتنا ہی شکر جتنا وہ ذات لائق حمد و شکر ہے، جس نے ہم سب کو ایک باپ اور ایک ماں سے پیدا کیا اور ہمیں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُمتی بنا کر احسان عظیم فرمایا، ہمیں اُمت واحدہ اور اُمت وسط ہونے کا شرف عطا فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ تمام حاضرین اور صحافی حضرات کا شکرگزار ہوں، جو میری دعوت پر آج کی ’’اتحاد امت کانفرنس ‘‘ میں تشریف لائے، جو ادارہ منہاج الحسین اور تحریک حسینیہ پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں شیعہ سنی مشائخ اور تمام مسالک کے جید علماء نمائندہ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم ترین شخصیات نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ کا یہ عظیم نمائندہ اجتماع پاکستان کی قومی اسمبلی کے معزز اراکین کی اس متفقہ قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہے، جس میں حضرت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کیساتھ بولنے اور لکھنے کیلئے ’’خاتم النبیینؐ‘‘ کہنا لکھنا لازمی قرار دیا ہے، اس قرارداد کے ذریعے فتنہ قادیانیت اور منکرین ختم نبوت ؐ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قلع قمع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معزز اراکین سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ؐ کے اسم مبارک لکھتے بولتے وقت ’’اعلیٰ‘‘ کو بھی لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جائے، تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع قومی اسمبلی کے جملہ اراکین کو یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرنے کی مبارکباد پیش کرتا ہے، جس میں جنت البقیع، مدینہ منورہ سعودی عرب میں بنت رسول اللہ بضعۃ الرسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور دیگر آئمہ معصومین اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ کے مزارات پر روضوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کانفرنس پیر ڈاکٹر نور الحق قادری سے درخواست ہے کہ اس قرارداد پر عمل کرانے کیلئے برادر ملک سعودی عرب کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے تعمیر مزارات کا سلسلہ شروع کرائیں۔

انہوں نے کہا ادارہ منہاج الحسین ؑ لاہور میں منعقدہ یہ علماء و مشائخ کانفرنس کا نمائندہ اجتماع گستاخ صدیقہ کبریٰ بضعۃ الرسول بنت رسول اللہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنیوالے ڈاکٹر اشرف جلالی، جس کو علماء و مشائخ و اہلسنت نے کل علی پور سیداں نارووال کانفرنس میں اہل سنت والجماعت سے خارج کردیا ہے اور اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کے مطالبہ کی بھرپور تائید کرتا ہے اور آج یہ اجتماع بھی اس گستا خ زہراء سلام اللہ علیہا جو جزوِ بدنِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور گستاخی قرآن و اہلبیت ؑ کا مرتکب ہوا ہے، اس کیخلاف مدعی کے مطالبہ کے مطابق ایف آئی آر میں دفعات شامل کرکے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کرتا ہے۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گستاخ اہل بیت اطہار علیہم السلام، گستاخ صحابہ کرام و ازواج مطہرات اور بالخصوص گستاخ حضرت امام مہدی علیہ السلام اور ان کی والدہ گرامی سیدہ نرجس خاتون علیہا السلام کی شان میں نازیبا گستاخانہ کلمات کہنے والوں کو قانون کی گرفت میں لاکر غیر جانبدارانہ ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام کا یہ عظیم نمائندہ اجتماع صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں تمام صوبوں کے گورنرز، وزیر داخلہ، وزیر مذہبی امور اور ملک بھر کے شیعہ علماء کی آراء اور مشورہ کیلئے محرم الحرام کی مجالس عزا اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز مرتب اور جاری کئے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ علماء اور مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں اتحاد و یکجہتی اور وحدت کے قیام کیلئے ملک بھر کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں اتحاد و وحدت اور قرآنی احکامات، سنت نبوی، سیرت اہل بیت ؑ اور اصحاب کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے تمام مسالک اسلامیہ کے مشترکات کو شامل کیا جائے، تاکہ بچے بچپن سے ہی اتحاد و وحدت کو ذہنوں میں لے کر پروان چڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع کشمیری بھائی جو آج عالمی سطح پر یوم کشمیر الحاق پاکستان منا رہے ہیں، ان کے اس مطالبہ کی بھرپور تائید کرتا ہے اور مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی مستقل حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو دنیا کے طویل ترین لاک ڈائون میں رکھنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو اپنا حق خودارادیت کو استعمال کرنے کا اہتمام کرے۔

آج یہ نمائندہ اجتماع اس حقیقت کا برملا اعلان و اعتراف کرتا ہے کہ کوئی شخص اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا، جب تک عقیدہ توحید خداوند متعال، عقیدہ ختم نبوت ؐ و رسالت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہلبیت اطہار علیہم السلام سے محبت اور عقیدت اور آپ کے اصحابؓ کا احترام نہ کرتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ اجتماع اہل بیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی شان میں کسی بھی قسم کی اشارۃ، کنایۃ تحریر و تقریر کے ذریعے گستاخی کرنا ناقابل معافی جرم قرار دیتا ہے اور خوشاب کے جلسہ میں حامد سلطانی نامی ذاکر کی خلیفہ مسلمین حضرت ابوبکرؓ کی شان میں اشارۃً گستاخی کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس کی اس حرکت کو پاکستان اور امت مسلمہ میں تفریق پیدا کرنے کی سازش قرار دیتے اور اس کیخلاف درج کئے جانیوالے مقدمہ اور گرفتاری کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اسی طرح گستاخ حضرت سیدہ طیبہ، طاہرہ زہراء سلام اللہ علیہا اشرف جلالی کے گستاخانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے فورا گرفتار کرنے اور کم از کم جو دفعات سلطانی کیخلاف لگائی گئی ہیں، وہ دفعات لگانے کا مطالبہ کرتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬